پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ صحافی، اداکار بابر عباس خان المعروف بابر ٹونی انتقال کر گئے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار یاسر حسین نے بابر ٹونی کے انتقال کی خبر مداحوں کو دی۔
انہوں نے انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ اس سے بری صبح کیا ہو گی جب آپ کو پتہ چلے کہ آپ کے دوست اس دنیا سے چلے گئے۔
یاسر حسین نے بابر ٹونی کے انتقال سے متعلق مزید معلومات شیئر نہیں کیں۔
واضح رہے کہ بابر ٹونی نے اپنے پیشہ ورانہ سفر کا باقاعدہ آغاز 1988ء سے 1991ء تک بطور فری لانسر کیا تھا۔ فری لانسنگ چھوڑنے کے فوراً بعد وہ 1991ء میں نجی ایڈورٹائزنگ ایجسنی میں بطور ایسوسی ایٹ کری ایٹو ڈائریکٹر وابستہ ہوئے۔