Entertainment
ڈرامہ سیٹس پر صحت مند فلرٹنگ اچھی چیز ہے: صباحت بخاری
پاکستانی سینئر اداکارہ صباحت بخاری کا کہنا ہے کہ ڈرامہ سیٹس پر اگر حدود و آداب کے دائرے میں رہتے ہوئے صحت مند فلرٹنگ کی جائے تو یہ کام کے ماحول کو خوش گوار اور ساتھی فنکاروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کرنے میں مدد دیتی
مصنف Wajiha Naz183K بار پڑھا

پاکستانی سینئر اداکارہ صباحت بخاری کا کہنا ہے کہ ڈرامہ سیٹس پر اگر حدود و آداب کے دائرے میں رہتے ہوئے صحت مند فلرٹنگ کی جائے تو یہ کام کے ماحول کو خوش گوار اور ساتھی فنکاروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کرنے میں مدد دیتی ہے۔
صباحت بخاری نے حال ہی میں اداکار اور میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری سے متعلق مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
پوڈکاسٹ کے دوران احمد علی بٹ نے سینئر اداکارہ سے سوال پوچھا کہ کیا کبھی کسی نے آپ پر ڈورے ڈالے ہیں؟
سیٹ پر سب سے زیادہ فلرٹنگ کون کرتا ہے؟ مہوش حیات نے بتا دیا


