بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کے پاکستان میں آبائی گھر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
سنجے دت کا پاکستان سے بھی ایک گہرا تعلق ہے، ان کے والد اور معروف اداکار سنیل دت کا تعلق پاکستان سے تھا، جہاں وہ ضلع جہلم کے گاؤں نارا کھڈہ میں پیدا ہوئے تھے۔
سنجے دت کئی تنازعات اور قانونی مشکلات کے باوجود بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر بنانے میں کامیاب رہے اور پاکستان میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے، ان کے والد سنیل دت اور والدہ نرگس دت بھی اپنے دور کے مقبول فلمی ستارے تھے۔
سنجے دت ماضی میں بتا چکے ہیں کہ میرے والد کی خواہش تھی کہ وہ ایک مرتبہ اپنے آبائی گھر اور علاقے کا دورہ کریں۔