Entertainment
بھارتی اداکارہ کا لرزہ خیز قتل، دھڑ ٹکڑوں میں برآمد، سر کی تلاش جاری
بھارتی شہر چنئی میں ایک دل دہلا دینے والے قتل کیس میں پولیس نے لاش کی شناخت صرف دو ٹیٹو اور زیورات کی مدد سے کی جس کے بعد معلوم ہوا کہ مقتولہ ایک ابھرتی ہوئی تامل اداکارہ سندھیہ ہے۔
مصنف Naila Abbas140K بار پڑھا

بھارتی شہر چنئی میں ایک دل دہلا دینے والے قتل کیس میں پولیس نے لاش کی شناخت صرف دو ٹیٹو اور زیورات کی مدد سے کی جس کے بعد معلوم ہوا کہ مقتولہ ایک ابھرتی ہوئی تامل اداکارہ سندھیہ ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چنئی میں کچرے کے ڈھیر کے قریب ایک پلاسٹک بیگ سے انسانی انگلیاں باہر نظر آنے پر شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی، بیگ کھولنے پر اس میں سے ایک کٹا ہوا ہاتھ اور ٹانگیں برآمد ہوئیں۔
بعد میں شہر کے مختلف علاقوں سے مزید پلاسٹک بیگز ملے جن میں انسانی ہڈیاں، اعضاء اور جسم کے دیگر حصے موجود تھے۔
بھارتی اداکار قتل کے الزام میں گرفتار
26 سالہ بھارتی اداکارہ نے خود کشی کرلی


