Entertainment
بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی کی کولکتا کے اسپتال میں سرجری
بالی ووڈ کے معروف اداکار اور سیاستدان متھن چکرورتی کولکتہ کے ایک نجی اسپتال میں معمولی سرجری کے بعد زیرِ علاج ہیں۔ ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق انہیں جلد اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کا امکان
مصنف fahad50K بار پڑھا

بالی ووڈ کے معروف اداکار اور سیاستدان متھن چکرورتی کولکتہ کے ایک نجی اسپتال میں معمولی سرجری کے بعد زیرِ علاج ہیں۔ ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق انہیں جلد اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کا امکان ہے۔
متھن چکرورتی کی اسپتال میں موجودگی کی اطلاع اس وقت سامنے آئی جب مغربی بنگال اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف سوویندو ادھیکاری نے جمعہ کو اسپتال جا کر ان کی عیادت کی اور ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
ادھیکاری نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے متھن چکرورتی کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔



