بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ شلپا شندے نے کہا ہے کہ انہیں لاک اپ میں سلمان خان کی بطور میزبان موجودگی کی کمی شدت سے محسوس ہوئی۔
شلپا اور شوانگی جوشی کے درمیان لاک اپ سیزن 2 کے دوران متعدد تنازعات اور تلخ جھگڑے ہوئے۔ شو کے دوران دونوں کئی بار آمنے سامنے آئیں اور ایک دوسرے پر سخت الزامات بھی لگائے۔ جہاں شوانگی کے لیے یہ ریئلٹی شو کا پہلا تجربہ تھا، وہیں شلپا اس فارمیٹ سے پہلے ہی واقف تھیں کیونکہ وہ بگ باس کی فاتح رہ چکی ہیں۔
حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 49 سالہ شلپا شندے نے کہا کہ انہیں لاک اپ میں سلمان خان کی بطور میزبان موجودگی کی کمی شدت سے محسوس ہوئی، شوانگی جوشی نے شو میں ان کی بے عزتی کی، لیکن نہ صرف میزبانوں نے اس رویے پر کوئی اعتراض کیا بلکہ یہ مناظر بھی ٹیلی کاسٹ نہیں کیے گئے۔