بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ گزارے گئے یادگار لمحات کی ایک پرانی ویڈیو شیئر کر کے ماضی کی یادیں تازہ کر دیں۔
76 سالہ اداکارہ نے اپنے شوہر جاوید اختر کے ہمراہ سری دیوی اور آنجہانی اداکار ستیش کوشک کے اعزاز میں اپنے گھر پر منعقد کی گئی ایک خصوصی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
شبانہ اعظمی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرے گھر موسیقی کی دنیا کے بہترین فنکاروں کی موجودگی اور ان کی پرفارمنس ایک یادگار تجربہ تھی۔