برطانوی شاہی خاندان کی منحرف بہو و امریکی اداکارہ میگھن مارکل کے والد تھامس مارکل سینئر کی سنگین جنسی جرائم کے الزامات میں گرفتاری کے بعد میگھن کا پہلی بار ردِعمل سامنے آیا ہے۔
برطانوی جریدے ہیٹ سے گفتگو کرنے والے اداکارہ کے قریبی ذریعے کے مطابق میگھن اپنے والد کی گرفتاری کے بعد والد کی رہائی کی خواہش مند نہیں بلکہ اس معاملے میں ممکنہ متاثرین کے تحفظ اور انصاف کے حوالے سے زیادہ فکر مند ہیں۔
میگھن مارکل کے قریبی ذریعے کا دعویٰ ہے کہ بچپن میں اپنے والد کو ہیرو سمجھنے والی میگھن کے لیے والد کو اس حالت میں دیکھنا انتہائی تکلیف دہ ہے، گرفتاری کے دوران والد کو وہیل چیئر پر لے جانے کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر میگھن کو شدید صدمہ پہنچا ہے تاہم وہ چاہتی ہیں کہ حکام الزامات کی مکمل تحقیقات کریں اور ذمے داروں کا تعین ہو۔