ہدایتکار نکھل ناگیش بھٹ کی ہالی ووڈ مصروفیات، سنی دیول کی فلم پرشورام غیر معینہ مدت کے لیے مؤخر
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2026ء) بالی ووڈ اداکار سنی دیول کی مجوزہ بڑے بجٹ کی ایکشن فلم پرشورامکی تیاری غیر معینہ مدت کے لیے مؤخر کر دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کے ہدایتکار نکھل

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2026ء) بالی ووڈ اداکار سنی دیول کی مجوزہ بڑے بجٹ کی ایکشن فلم پرشورامکی تیاری غیر معینہ مدت کے لیے مؤخر کر دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کے ہدایتکار نکھل ناگیش بھٹ نے اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم کی ہدایت کاری کی ذمہ داری سنبھال لی ہے، جس کے باعث وہ آئندہ کچھ عرصے تک کسی نئے بھارتی منصوبے پر کام نہیں کر سکیں گے۔ رپورٹس کے مطابق پرشورام جسے مدھو منتینا اور مائتھری مووی میکرز پروڈیوس کر رہے ہیں، کی شوٹنگ اکتوبر 2026 میں شروع ہونا تھی، تاہم ہدایتکار کی نئی بین الاقوامی مصروفیات کے باعث منصوبہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔نکھل ناگیش بھٹ ایکشن تھرلر ڈیڈ لاکڈکی ہدایت کاری کریں گے۔ اس فلم میں آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار جیمی فاکس مرکزی کردار ادا کریں گے۔ ذرائع کے مطابق نکھل ناگیش بھٹ گزشتہ دو برس سے ہالی ووڈ منصوبے پر بات چیت کر رہے تھے، جو اب عملی شکل اختیار کر چکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلم پرشورام اب 2027 تک مؤخر کیے جانے کا امکان ہے۔ پروڈیوسرز اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ آیا نکھل ناگیش بھٹ کی واپسی کا انتظار کیا جائے یا کسی دوسرے ہدایتکار کو فلم کی ذمہ داری سونپی جائے۔ دوسری جانب مائتھری مووی میکرز فلم **’’جاٹ 2‘‘** کو تیزی سے آگے بڑھانے کے امکان پر بھی غور کر رہے ہیں، تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔



