ارشد چائے والا نے پاسپورٹ کے حصول کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2026ء) ارشد چائے والا نے پاسپورٹ کے حصول کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیاہے اورپاسپورٹ کے حصول کے لیے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی کی خدمات حاصل کر لیں۔ اس موق

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2026ء) ارشد چائے والا نے پاسپورٹ کے حصول کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیاہے اورپاسپورٹ کے حصول کے لیے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی کی خدمات حاصل کر لیں۔ اس موقع پر وکیل بیرسٹرعمراعجاز گیلانی کا کہنا تھا کہ ارشد محب وطن پاکستانی ہیں اور انہیں عدالتی آرڈر پر شناختی کارڈ مل چکا ہے، اب پاسپورٹ کے حصول کے لیے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا یے۔ درخواست میں ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور وفاقی وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔وکیل بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے جیسے عدلیہ نے شناختی کارڈ کے حوالے سے اںصاف دیا اور بنیادی حقوق دلوائے اسی طرح پاسپورٹ والے مقدمے میں بھی کامیابی ہوگی۔



