لاک اپ، سچ یا سزا کی فاتح شریا کلرا کی جیت پر سوہائے علی ابڑو کا جذباتی ردعمل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2026ء) نیٹ فلکس کے ریئلٹی شو ‘لاک اپ سچ یا سزا’ سیزن 2 کی فاتح شریا کلرا بن گئیں، جس پر اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بھرپور انداز میں مبارک

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2026ء) نیٹ فلکس کے ریئلٹی شو ‘لاک اپ سچ یا سزا’ سیزن 2 کی فاتح شریا کلرا بن گئیں، جس پر اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بھرپور انداز میں مبارک باد دی۔ گرینڈ فائنل میں فاتح کے اعلان کے بعد شریا کلرا جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر گرینڈ فائنل کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں شریا کلرا کو فاتح قرار دیے جانے کا لمحہ دکھایا گیا۔ سوہائے نے فائر ایموجیز کے ساتھ لکھا، ‘آئی ایم سکریمنگ، جس سے انہوں نے شریا کی کامیابی پر اپنی بے حد خوشی کا اظہار کیا۔گرینڈ فائنل کے دوران میزبان فرح خان اور رتیش دیشمکھ نے شریا کلرا کو فاتح ٹرافی پیش کی۔ان کا نام سامنے آتے ہی اسٹیج پر کنفیٹی اور آتش بازی کے ساتھ جشن شروع ہوگیا، جبکہ شریا کلرا خوشی سے آبدیدہ ہوگئیں، ایک ساتھی امیدوار کو گلے لگایا اور بعد ازاں فاتح ٹرافی بلند کرکے اپنی کامیابی کا جشن منایا۔ ‘لاک اپ: سچ یا سزا’ سیزن 2 کا آغاز 27 جون 2026 کو نیٹ فلکس پر ہوا تھا۔ ریئلٹی شو میں مختلف معروف شخصیات جیل کے طرز پر تیار کیے گئے ماحول میں رہتے ہوئے مختلف ٹاسکس انجام دیتی ہیں۔ایلیمینیشن کے مراحل سے گزرتی ہیں اور اپنی نجی زندگی سے متعلق کہانیاں بھی ناظرین کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔ سیزن کے اختتام پر شریا کلرا نے شاندار کارکردگی کے بعد ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔



