ارطغرل کے عبدالرحمن الپ جلال آل کا جلد پاکستان آنے کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2026ء) شہر ہ آفاق ترک ڈرامہ دریلیش ارطغرل میں عبدالرحمن الپ کا کردار ادا کرنے والے معروف ترک اداکار جلال آل نے جلد پاکستان آنے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستانی مداحوں کے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2026ء) شہر ہ آفاق ترک ڈرامہ دریلیش ارطغرل میں عبدالرحمن الپ کا کردار ادا کرنے والے معروف ترک اداکار جلال آل نے جلد پاکستان آنے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستانی مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کردیا۔ جلال آل نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ میرے پیارے پاکستانی بھائیوں اور بہنو،میں آپ سب کو بہت یاد کرتا ہوں، میں بہت جلد پاکستان واپس آ رہا ہوں اور آپ سب کے لیے بہت سے سرپرائزز بھی لے کر آئوں گا، کیا آپ اس شاندار ملاقات کے لیے تیار ہیں اداکار نے اپنے پیغام کے اختتام پر دل دل پاکستان، جان جان ترکیہ بھی تحریر کیا، جسے پاکستانی مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔ جلال آل کے مطابق وہ ایک معروف ترک برانڈ کے سلسلے میں پاکستان کا دورہ کریں گے، تاہم انہوں نے اپنے دورے کی تاریخ یا برانڈ کے ساتھ تعاون کی مزید تفصیلات شیئر نہیں کیں۔



