پاکستانی اداکارہ منال خان نے لندن میں پاکستان اور کراچی کو محفوظ شہر قرار دینے پر اپنی بہن ایمن خان کا دفاع کرتے ہوئے ان کے بیان کی حمایت کر دی۔
منال خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کے نیچے تبصرہ کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ برطانیہ کی پارلیمنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ایمن سے آخر کیا توقع کی جا رہی تھی؟
منال خان کا کہنا ہے کہ کیا اتنے بڑے پلیٹ فارم پر اپنے ہی ملک کے خلاف منفی باتیں پھیلانے کی توقع کی جا سکتی ہے؟ ایمن برطانیہ کی پارلیمنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی تھیں اور انہوں نے وہی بات کی جو انہیں کرنی چاہیے تھی۔