Entertainment
بھارتی عدالت نے سلمان خان اور انکی بہن کو دھوکا دہی کیس میں طلب کرلیا
بھارتی شہر چندی گڑھ کی ضلعی عدالت نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان، ان کی بہن الویرا خان اگنی ہوتری اور اسٹائل اینڈ کنٹینٹ جیولری پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹرز کو مبینہ دھوکا دہی کے مقدمے میں طلب کر لیا ہے۔
مصنف Naila Abbas48K بار پڑھا

بھارتی شہر چندی گڑھ کی ضلعی عدالت نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان، ان کی بہن الویرا خان اگنی ہوتری اور اسٹائل اینڈ کنٹینٹ جیولری پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹرز کو مبینہ دھوکا دہی کے مقدمے میں طلب کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے تمام افراد کو 5 اکتوبر کو پیش ہو کر الزامات پر جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ چندی گڑھ کے تاجر ارون گپتا کی درخواست پر درج کیا گیا ہے جن کا مؤقف ہے کہ انہیں ’بینگ ہیومن‘ جیولری شوروم کھولنے کے لیے جھوٹے وعدوں پر آمادہ کیا گیا جس سے انہیں کئی کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔
بشنوئی گینگ کی سلمان خان کے ساتھ کام کرنے والوں کو جان سے مارنے کی دھمکی


