Entertainment
والد کا انتقال نہیں قتل ہوا تھا: جگن کاظم
پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف میزبان اور اداکارہ جگن کاظم نے اپنے والد کے قتل اور بچپن کے تلخ تجربات پر پہلی بار تفصیل سے گفتگو کرتے ہوئے ماضی کی کئی یادیں شیئر کی ہیں۔
مصنف Rubab Shakeel162K بار پڑھا

پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف میزبان اور اداکارہ جگن کاظم نے اپنے والد کے قتل اور بچپن کے تلخ تجربات پر پہلی بار تفصیل سے گفتگو کرتے ہوئے ماضی کی کئی یادیں شیئر کی ہیں۔
جگن کاظم اس وقت سرکاری ٹی وی سے بطور میزبان وابستہ ہیں، وہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکی ہیں، وہ فیصل نقوی کے ساتھ شادی شدہ ہیں اور ان کے 2 بچے ہیں۔
حال ہی میں جگن کاظم نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے والد سید عباس کاظم کے قتل اور والدہ کے ساتھ اپنے پیچیدہ تعلقات سمیت بچپن کے مشکل حالات پر کھل کر بات کی۔
میرا اصل نام مہربانو ہے، فلمی نام جگن پسند نہیں تھا، جگن کاظم


