Entertainment
طلاق کے بعد خود مختار ہونے کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا: شرمین علی
پاکستانی اداکارہ شرمین علی نے طلاق کے بعد خود مختار بننے اور اپنی بیٹی سمیت اپنے اخراجات خود اٹھانے کے سفر کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔
مصنف Rubab Shakeel126K بار پڑھا

پاکستانی اداکارہ شرمین علی نے طلاق کے بعد خود مختار بننے اور اپنی بیٹی سمیت اپنے اخراجات خود اٹھانے کے سفر کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔
شرمین علی حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور شوبز میں آنے کے حوالے سے گفتگو کی۔
اداکارہ نے بتایا کہ علیحدگی کے بعد میرے پاس خود مختار ہونے کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا، کم عمری میں شادی کے باعث تعلیم بھی مکمل نہیں ہو سکی تھی۔
ذہنی صحت کی خاطر علیحدگی لی لیکن اب خوف میں مبتلا ہوگئی ہوں: شرمین علی


