Entertainment
سیف علی خان نے شادی کیلئے کتنی بار پروپوز کیا؟ کرینہ کپور کا دلچسپ انکشاف
بالی ووڈ کی معروف جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کی محبت کی کہانی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے۔
مصنف Fatima110K بار پڑھا

بالی ووڈ کی معروف جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کی محبت کی کہانی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے۔
اس جوڑی نے حال ہی میں کامیڈین کپل شرما کے’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں بطور مہمان شرکت کی اور شو کے دوران کرینہ کپور خان نے اپنی ازدواجی زندگی کے ایک دلچسپ واقعے سے پردہ اٹھایا۔
انہوں نے بتایا کہ سیف علی خان نے مجھے شادی کے لیے پہلے ممبئی پھر یونان اور تیسری بار پیرس میں پروپوز کیا، پہلی 2 مرتبہ تو میں نے انکار کردیا لیکن تیسری مرتبہ رضامندی ظاہر کردی۔
کرینہ کپور کے وزن میں اضافہ، تیسری مرتبہ حاملہ ہونے کی افواہیں


