Entertainment
اجے دیوگن کی جوہو میں واقع جائیداد کے انہدام پر ٹیم کی وضاحت
بالی ووڈ کے معروف ایکشن ہیرو اجے دیوگن کی ٹیم نے ممبئی کے علاقے جوہو میں ان کی ملکیتی جائیداد کے ایک حصے کو منہدم کیے جانے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد وضاحت جاری کی ہے۔ ٹیم کے مطابق بی ایم سی کے تمام قابل اطلاق قوانین پر
مصنف Shaukat Pirzada93K بار پڑھا

بالی ووڈ کے معروف ایکشن ہیرو اجے دیوگن کی ٹیم نے ممبئی کے علاقے جوہو میں ان کی ملکیتی جائیداد کے ایک حصے کو منہدم کیے جانے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد وضاحت جاری کی ہے۔ ٹیم کے مطابق بی ایم سی کے تمام قابل اطلاق قوانین پر مکمل عمل کیا جارہا ہے۔
اجے دیوگن کی ٹیم نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ زیر بحث جائیداد اداکار کی رہائش گاہ نہیں بلکہ ایک علیحدہ جائیداد ہے، جسے کرائے پر دیا گیا ہے
بیان کے مطابق ہم نے اپنی ایک جائیداد کے حوالے سے ضروری اجازت ناموں کے لیے بی ایم سی کو درخواست دی ہے اور تمام قابل اطلاق قواعد، ضوابط اور ہدایات پر مکمل عمل کر رہے ہیں۔ بی ایم سی کی جانب سے مطلوبہ ضروری تبدیلیاں، ترمیمات اور دیگر اصلاحات مکمل کر لی گئی ہیں۔



