Entertainment
نشے میں دھت ڈائریکٹر رات گئے دروازے پر دستک دیتا اور گلے ملنے پر اصرار کرتا رہا، سوارا بھاسکر
بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے ایک فلم ڈائریکٹر کے نامناسب رویے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نشے میں دھت رات گئے ان کے دروازے پر دستک دیتا رہا اور ان سے گلے ملنے پر اصرار کرتا رہا۔
مصنف Shaukat Pirzada97K بار پڑھا

بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے ایک فلم ڈائریکٹر کے نامناسب رویے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نشے میں دھت رات گئے ان کے دروازے پر دستک دیتا رہا اور ان سے گلے ملنے پر اصرار کرتا رہا۔
ریئلٹی شو رائز اینڈ فال میں گفتگو کے دوران انھوں نے ڈائریکٹر کے نامناسب رویے پر گفتگو میں بتایا کہ وہ اس پر خوفزدہ ہوگئی تھیں۔
واضح رہے کہ دہلی سے تعلق رکھنے والی 38 سالہ سوارا اس نئے ریئلٹی شو میں بطور کنٹسٹنٹ شامل ہیں۔ حالیہ قسط میں انہوں نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران انکے ساتھ مذکورہ بالا واقع پیش آیا، ڈائریکٹر نے شراب نوشی کے بعد ایک رومانوی منظر کی اکیلے ریہرسل پر اصرار کیا۔
سوارا بھاسکر کا بڑھتے وزن پر تنقید کرنے والوں کو جواب
سوارا بھاسکر اسرائیل کیخلاف ٹوئٹس کے بعد ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں 


