پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس کا کہنا ہے کہ ناظرین سے صرف اس لیے پاکستانی فلمیں دیکھنے کی توقع نہیں کی جانی چاہیے کہ وہ پاکستانی ہیں۔
اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے  مقامی سنیما کے مستقبل کے حوالے سے بیان دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں زارا نور نے ’پاکستانی سنیما کو سپورٹ کریں‘ کی طویل عرصے سے جاری اپیل پر گفتگو کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ آیا محض یہ اپیل موجودہ دور کے ناظرین کو سنیما گھروں کا رخ کرنے پر آمادہ کر سکتی ہے؟