Entertainment
پاکستانی فلم دیکھنے کیلئے قومی وابستگی نہیں، اس میں حقیقی کشش ہونی چاہیے: زارا نور عباس
پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس کا کہنا ہے کہ ناظرین سے صرف اس لیے پاکستانی فلمیں دیکھنے کی توقع نہیں کی جانی چاہیے کہ وہ پاکستانی ہیں۔
مصنف Wajiha Naz200K بار پڑھا

پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس کا کہنا ہے کہ ناظرین سے صرف اس لیے پاکستانی فلمیں دیکھنے کی توقع نہیں کی جانی چاہیے کہ وہ پاکستانی ہیں۔
اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے مقامی سنیما کے مستقبل کے حوالے سے بیان دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں زارا نور نے ’پاکستانی سنیما کو سپورٹ کریں‘ کی طویل عرصے سے جاری اپیل پر گفتگو کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ آیا محض یہ اپیل موجودہ دور کے ناظرین کو سنیما گھروں کا رخ کرنے پر آمادہ کر سکتی ہے؟



