Entertainment
متھن چکرورتی کے کہاں آنے سے بھگدڑ مچ گئی تھی، فرح خان نے بتا دیا
بالی ووڈ کی معروف کوریوگرافر و ہدایت کارہ فرح خان نے انکشاف کیا ہے کہ متھن چکرورتی کی آمد پر فلم ’اوم شانتی اوم‘ کے سیٹ پر بھگدڑ مچ گئی تھی۔
مصنف Fatima154K بار پڑھا

بالی ووڈ کی معروف کوریوگرافر و ہدایت کارہ فرح خان نے انکشاف کیا ہے کہ متھن چکرورتی کی آمد پر فلم ’اوم شانتی اوم‘ کے سیٹ پر بھگدڑ مچ گئی تھی۔
فرح خان نے اپنے وی لاگ میں متھن چکرورتی کا انٹرویو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فلم کے مشہور گانے ’دیوانگی دیوانگی‘ میں 32 بڑے اداکاروں نے شرکت کی تھی لیکن متھن چکرورتی کے سیٹ پر پہنچتے ہی مداحوں اور عملے میں غیر معمولی جوش پیدا ہو گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ایک خاتون بے ہوش ہو گئیں جبکہ ایک لائٹ مین بھی انہیں دیکھنے کے لیے اپنی جگہ سے کود پڑا تو میں اور شاہ رخ خان یہ منظر دیکھ کر حیران رہ گئے۔
مفت کھانا حاصل کرنے کیلئے پارٹیز میں رقص کرتا تھا، متھن چکرورتی


