لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2026ء) پاکستان کی کم عمر ترین آرچر عسوہ مرجان نے ماسکو میں قومی پرچم بلند کردیا۔تفصیلات کے مطابق 14سالہ عسوہ مرجان نے انٹرنیشنل گریٹر ایشین ہارس بیک آرچری چمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ان کا مقابلہ انڈونیشیا اور قازقستان کی ٹاپ آرچرز کے ساتھ تھا۔ عالمی مقابلے میں ملکی پرچم بلند کرنے پر بھکر سے تعلق رکھنے والی عسوہ مرجان سے روس میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ملاقات کرکے حوصلہ افزائی کی۔ان کا کہنا تھا کہ عسوہ نے اتنی کمر عمری میں شاندار پرفارمنس دیکر سب کے دل جیت لیے ہیں۔عسوہ مرجان اس سے پہلے بھی عالمی مقابلوں میں عمدہ کارکردگی دکھانے کا اعزاز رکھتی ہیں۔