ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2026ء) بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے کہا ہے کہ گزشتہ 3 سال سے اجنبی افراد سوشل میڈیا پر مجھے زچگی کے بعد وزن بڑھنے کے باعث ٹرولنگ کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آن لائن بدسلوکی بارے میں بات کرتے ہوئے سوارا بھاسکر نے کہا کہ ٹرول کرنے والوں نے مجھے موٹی ہو گئی ہے، بھینس ہو گئی ہے، گائے ہو گئی ہے، ہپو ہو گئی ہے، ہاتھی ہو گئی ہے جیسے القابات سے پکارا۔انہوں نے کہا ہے کہ میں سب ہو گئی ہوں، اب میں ان لوگوں کی تمام اصطلاحات و القابات کو قبول کر لیا ہے۔اداکارہ نے بتایا ہے کہ میری بیٹی اب 3 سال کی ہے اور اس پورے عرصے کے دوران مجھے اجنبی افراد کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔