Entertainment
اروشی روٹیلا کی اے آئی کمپنی کیخلاف قانونی کارروائی، 7,000 کروڑ ہرجانے کا مطالبہ
بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کی ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ان کے نام، تصاویر اور ویڈیوز کے مبینہ بلا اجازت استعمال پر لاس اینجلس میں قائم ایک آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کر رہی ہے۔
مصنف Shaukat Pirzada82K بار پڑھا

بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کی ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ان کے نام، تصاویر اور ویڈیوز کے مبینہ بلا اجازت استعمال پر لاس اینجلس میں قائم ایک آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کر رہی ہے۔
اداکارہ کی ٹیم کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق کمپنی نے مبینہ طور پر اجازت حاصل کیے بغیر اروشی کی شناخت اور مواد کا استعمال کیا۔
ٹیم کا کہنا ہے کہ وہ مناسب قانونی چارہ جوئی کر رہی ہے، جس میں ہرجانے کا تخمینہ فی الحال 7,000 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ ٹیم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اداکارہ کے نام، تصویر یا شباہت کا کوئی بھی تجارتی استعمال صرف باقاعدہ اجازت کے ساتھ ہی کیا جانا چاہیے۔
جعلی اے آئی ویڈیوز بنانے والوں کو جیل میں ڈال دینا چاہیے، سلمان خان


