Entertainment
راہول کی اپنے والد مہیش بھٹ کے ساتھ ’خراب‘ تعلقات پر لب کشائی
مہیش بھٹ اور ان کی پہلی بیوی کرن کے بیٹے راہول بھٹ نے والد کے ساتھ اپنے خراب تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ بچپن کے دوران اپنے تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے مہیش بھٹ ان کے ساتھ کسی حد
مصنف Shaukat Pirzada52K بار پڑھا

مہیش بھٹ اور ان کی پہلی بیوی کرن کے بیٹے راہول بھٹ نے والد کے ساتھ اپنے خراب تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ بچپن کے دوران اپنے تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے مہیش بھٹ ان کے ساتھ کسی حد تک لاتعلق یا بے حس رہے۔
انہوں نے ان کے درمیان رابطہ نہ ہونے (کمیونیکیشن گیپ) پر بھی بات کی۔ ایک انٹرویو میں راہول نے کہا کہ مجھے خود اپنا باپ بننا پڑا۔ میرے والد موجود تو تھے، لیکن اصل میں نہیں تھے۔ وہ ایسی وجوہات کی بنا پر مجھ سے تھوڑے لاتعلق رہے ہیں جنہیں وہی بہتر جانتے ہیں۔



