بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 سال سے اجنبی افراد سوشل میڈیا پر مجھے زچگی کے بعد وزن بڑھنے کے باعث ٹرولنگ کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
بھارتی اداکارہ نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماں بننے کے بعد اپنی ظاہری شکل پر کیے جانے والے تکلیف دہ تبصروں کا ذکر کیا ہے۔
آن لائن بدسلوکی کے بارے میں بات کرتے ہوئے سوارا بھاسکر نے کہا کہ ٹرول کرنے والوں نے مجھے موٹی ہو گئی ہے، بھینس ہو گئی ہے، گائے ہو گئی ہے، ہپو ہو گئی ہے، ہاتھی ہو گئی ہے جیسے القابات سے پکارا۔