معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کی جانب سے استاد نصرت فتح علی خان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے پر انہیں سراہا ہے۔
دلجیت دوسانجھ نے حال ہی میں اپنے ایک کنسرٹ کے دوران استاد نصرت فتح علی خان کا معروف کلام ’سانسوں کی مالا‘ پیش کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
دلجیت دوسانجھ نے نصرت فتح علی خان کا کلاسک ’سانسوں کی مالا‘ پیش کر کے سماں باندھ دیا