ٹیلر سوئفٹ نے 2026ء کے ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈز میں نئی تاریخ رقم کر دی اور ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈز (وی ایم ایز) کی تاریخ کی سب سے زیادہ ایوارڈ یافتہ فنکار بن گئیں۔
ٹیلر سوئفٹ نے پہلی بار دیے جانے والے آرٹسٹ ڈائریکٹر آنرز کا ایوارڈ حاصل کیا، اس اعزاز کے ساتھ ان کے وی ایم ایز ایوارڈز کی تعداد 31 ہو گئی، جبکہ اس سے قبل وہ بیونسے کے ساتھ 30، 30 ایوارڈز کے ساتھ مشترکہ طور پر سرِفہرست تھیں۔
آرٹسٹ ڈائریکٹر آنرز ان فنکاروں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے کیمرے کے پیچھے اپنے کام کے ذریعے میوزک ویڈیوز کے امکانات کو وسعت دینے اور بصری کہانی سنانے کے فن کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کیا ہو۔