Entertainment
ملند سومن 60 سال کی عمر میں بھی فٹ، سادہ غذا کی کہانی بتادی
بھارت کے 60 سالہ اداکار اور سپر ماڈل ملند سومن نے ایک بار پھر اپنی ناقابلِ یقین جسمانی خدوخال سے دنیا کو حیران کر دیا۔
مصنف Abdullah50K بار پڑھا

بھارت کے 60 سالہ اداکار اور سپر ماڈل ملند سومن نے ایک بار پھر اپنی ناقابلِ یقین جسمانی خدوخال سے دنیا کو حیران کر دیا۔
انہوں نے محض 6 دن کے وقفے میں دو مکمل 'آئرن مین' ٹرائیتھلون ریسز کامیابی سے مکمل کی ہیں۔
ملند نے 13 ستمبر کو ویلز اور 19 ستمبر کو اٹلی میں آئرن مین ریس مکمل کی، جس میں انہوں نے مجموعی طور پر 7.6 کلومیٹر تیراکی، 360 کلومیٹر سائیکلنگ اور 84.4 کلومیٹر رننگ کی۔
اتنی سخت ورزش کے بعد انہوں نے کسی خاص پروٹین شیک یا ڈائٹ کے بجائے اپنے سوشل میڈیا پر سادہ چاول، تربوز اور ایووکاڈو کھانے کی تصاویر شیئر کیں۔



