Entertainment
بروقت معاوضہ نہ ملنا انڈسٹری کے سب سے بڑے مسائل میں سے ایک ہے: آغا مصطفیٰ
پاکستانی اداکار آغا مصطفیٰ نے شوبز انڈسٹری میں فنکاروں کو درپیش مالی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بروقت معاوضہ نہ ملنا انڈسٹری کے سب سے بڑے مسائل میں سے ایک ہے۔
مصنف Rubab Shakeel75K بار پڑھا

پاکستانی اداکار آغا مصطفیٰ نے شوبز انڈسٹری میں فنکاروں کو درپیش مالی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بروقت معاوضہ نہ ملنا انڈسٹری کے سب سے بڑے مسائل میں سے ایک ہے۔
ایک انٹرویو میں آغا مصطفیٰ نے بتایا کہ میرا ایک ڈرامہ جون میں مکمل ہوگیا تھا، تاہم ستمبر تک مجھے معاوضہ نہیں ملا تھا اور یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ بقایا رقم کب ادا کی جائے گی۔
سرکاری فلموں کیلئے 50 لاکھ روپے معاوضہ لیتی ہوں: میرا کا انکشاف


