Entertainment
سونی رازدان کا شادی کے بعد اداکاری کے مواقع ختم ہونے کا انکشاف
بھارتی اداکارہ سونی رازدان نے انکشاف کیا ہے کہ ہدایت کار مہیش بھٹ سے شادی کے بعد میری اداکاری کے کیریئر پر منفی اثر پڑا اور مجھے کام کی پیشکشیں ملنا تقریباً بند ہوگئی تھیں۔
مصنف Rubab Shakeel114K بار پڑھا

بھارتی اداکارہ سونی رازدان نے انکشاف کیا ہے کہ ہدایت کار مہیش بھٹ سے شادی کے بعد میری اداکاری کے کیریئر پر منفی اثر پڑا اور مجھے کام کی پیشکشیں ملنا تقریباً بند ہوگئی تھیں۔
ایک خصوصی گفتگو میں 69 سالہ اداکارہ نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ شادی کے وقت میں پہلے سے ہی اداکاری کر رہی تھی اور میرے وہ منصوبے مکمل ہوئے، تاہم اس کے بعد مجھے کام کے مواقع ملنا بند ہوگئے۔
سونی رازدان کے مطابق مہیش بھٹ نے مجھے بتایا تھا کہ انڈسٹری سے وابستہ بعض افراد نے مجھ سے براہِ راست کہا ہے کہ ’آپ کی بیوی کو کام کرنے کی ضرورت ہے؟ وہ شادی شدہ ہے، ہے نا؟‘
کینز میں توجہ نہ ملنے پر عالیہ بھٹ پر تنقید، سونی رازدان بیٹی کے حق میں بول پڑیں


