Entertainment
بھارت میں 10 ویں جماعت کے لڑکے اور لڑکی کے ساتھ بدسلوکی، کریتی سینن کا بیان سامنے آگیا
بھارتی اداکارہ کریتی سینن نے ریاست بہار کے ضلع جموی میں پیش آنے والے واقعے پر جاری بحث کے دوران صنفی عدم مساوات اور پدر شاہانہ سوچ پر اظہارِ خیال کیا ہے۔
مصنف Rubab Shakeel175K بار پڑھا

بھارتی اداکارہ کریتی سینن نے ریاست بہار کے ضلع جموی میں پیش آنے والے واقعے پر جاری بحث کے دوران صنفی عدم مساوات اور پدر شاہانہ سوچ پر اظہارِ خیال کیا ہے۔
کریتی سینن نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ ’مرد بمقابلہ خواتین‘ نہیں، بلکہ خواتین کا مقابلہ پدر شاہانہ اور خواتین مخالف سوچ رکھنے والے مردوں اور ان خواتین سے ہے جو پدر شاہی کو روایات کا حصہ سمجھتی ہیں۔
اداکارہ نے کسی مخصوص واقعے کا براہِ راست نام نہیں لیا، تاہم ان کی سوشل میڈیا سرگرمی جموی میں دسویں جماعت کی طالبہ اور اس کے ہم جماعت لڑکے کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے واقعے پر جاری عوامی غم و غصے کے دوران سامنے آئی۔
میرے ماڈلنگ کے فیصلے پر والد ہچکچاہٹ کا شکار تھے، والدہ نے حمایت کی: کریتی سینن


