تھائی لینڈ کی 16 سالہ نینی رائل نے امریکاز گاٹ ٹیلنٹ 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، نینی نے 10 لاکھ ڈالر (پاکستانی تقریباً 28 کروڑ روپے) کی انعامی رقم بھی حاصل کرلی۔
امریکاز گاٹ ٹیلنٹ کے سیزن 21 کا گرینڈ فائنل 23 ستمبر کو کیلیفورنیا میں منعقد ہوا، جہاں نینی رائل نے دیگر 9 فائنلسٹس کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
نینی رائل کی کامیابی اس لحاظ سے بھی تاریخی ہے کہ وہ ’امریکاز گاٹ ٹیلنٹ‘ جیتنے والی پہلی تھائی فاتح بن گئی ہیں، نینی رائل نے فائنل اور اختتامی پروگرام میں اپنی بہترین پرفارمنسز پیش کیں اور پورے شو کو ایک راک کنسرٹ کا رنگ دے دیا۔