Entertainment
خاتون یوٹیوبر کو ’میں کہاں رہتی ہوں‘ بتا کر دولت کی نمائش مہنگی پڑ گئی
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں معروف یوٹیوبر مدھومیتا کے گھر سے تقریباً 1 کروڑ روپے مالیت کے سونے و ہیرے کے زیورات اور نقدی چوری کر لی گئی۔
مصنف Hassan Shabbar73K بار پڑھا

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں معروف یوٹیوبر مدھومیتا کے گھر سے تقریباً 1 کروڑ روپے مالیت کے سونے و ہیرے کے زیورات اور نقدی چوری کر لی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون یوٹیوبر مدھومیتا اپنے شوہر ونود کمار اور ایک بچے کے ساتھ گھر میں رہائش پذیر ہیں جہاں واردات کی گئی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے خاتون کی اپنی ہی ویڈیوز اور آن لائن سرگرمیوں سے حاصل معلومات کو استعمال کرتے ہوئے واردات کی منصوبہ بندی کی۔
چوروں نے یوٹیوبر کے سوشل میڈیا پر ’میں کہاں رہتی ہوں‘ جیسے سوالات کے جوابات سے لوکیشن حاصل کی۔
ڈکوٹا جانسن کا نیا لُک دیکھ کر مداحوں میں پلاسٹک سرجری کی بحث شروع


