پاکستانی فیشن انڈسٹری کے مقبول ڈیزائنر و اداکار حسن شہریار یاسین المعروف ایچ ایس وائی نے بینائی سے محرومی کا انکشاف کیا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ میں تقریباً 1 سال تک دونوں آنکھوں کی بینائی سے مکمل طور پر محروم رہا۔
فیشن ڈیزائنر و اداکار کے مطابق اس تجربے نے مجھے شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا کر دیا تھا، جس کے بعد زندگی کو دیکھنے اور محسوس کرنے کا میرا انداز بھی بدل گیا۔
حال ہی میں ایچ ایس وائی نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بچپن میں پیش آنے والی مشکلات و والدہ کی قربانیوں کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔