بہن کینسر میں مبتلا ہے، میرا نے سفارتخانے سے لندن کا ویزا دینے کی درخواست کردی
یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2026ء) پاکستان کی سینئر اداکارہ میرا نے برطانوی سفارتخانے سے لندن جانے کیلئے ویزا جاری کرنے کی درخواست کردی ۔میرا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں اداکارہ

یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2026ء) پاکستان کی سینئر اداکارہ میرا نے برطانوی سفارتخانے سے لندن جانے کیلئے ویزا جاری کرنے کی درخواست کردی ۔میرا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں اداکارہ نے اپنی بہن کے کینسر میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔اداکارہ نے کہا کہ میں اس وقت نیویارک میں موجود ہوں، میں لندن سفارت خانے سے درخواست کرنا چاہتی ہوں کہ میری بہن شائستہ عباس لندن میں ہے اور اسے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، کینسر کی آخری اسٹیج ہے اور اس کی حالت کافی سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری والدہ اور میرا بھائی بھی لندن میں موجود ہیں، میں اپنی بہن سے ملنا چاہتی ہوں، میری درخواست ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مجھے ویزا جاری کیا جائے۔واضح رہے کہ میرا کے برطانیہ میں داخلے پر 10سال کی پابندی عائد تھی۔اس حوالے سے ان کی بہن شائستہ عباس نے کہا کہ میرا نے ویزا درخواست فارم میں غلط انگریزی لکھ دی تھی جس کی وجہ سے ان پر 10برس کی پابندی لگی تھی جو اب مکمل ہوچکی ہے، میرا کی غلطی بہت معمولی سی تھی تاہم برطانوی حکومت نے اسے بہت سنجیدگی سے لے لیا تھا۔



