لال باغیچہ کرشمہ اورروینہ ٹنڈ کیساتھ بھی گیاتھا، کومل رانی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2026ء) بالی ووڈ اداکارگووندا نے مبینہ گرل فرینڈ کومل رانی سوارنکر کے ساتھ لال باغیچہ راجہ پنڈال جانے پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا۔ گووندا نے میڈیا سے گفتگو ک

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2026ء) بالی ووڈ اداکارگووندا نے مبینہ گرل فرینڈ کومل رانی سوارنکر کے ساتھ لال باغیچہ راجہ پنڈال جانے پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا۔ گووندا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ جس طرح ردِعمل دے رہے ہیں، اس سے قبل میں کرشمہ کپور کے ساتھ بھی وہاں گیا تھا اور اس وقت میری فلمیں کامیاب ہوئی تھیں، میں روینہ ٹنڈن کے ساتھ بھی لال باغیچہ گیا تھا اور فلم کامیاب ہوئی، اس بار میں کومل رانی کیساتھ گیا اور فلم کیلئے دعا کی۔ انہوں نے فلم اور کومل رانی کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق مسلسل قیاس آرائیوں پرکہا کہ اگر کچھ شروع ہو رہا ہے تو اس پر اتنی بحث کیوں کی جا رہی ہی میں مشہور ہو رہا ہوں تو لوگوں کو اس سے کیا تکلیف ہے۔



