Entertainment
مشتاق خان کا فلم ’ویلکم‘ کے معاوضے پر پرانا بیان موت کے بعد پھر منظرِ عام پر
بالی ووڈ کی فلم ویلکم میں اپنے یادگار کردار کے لیے اضافی دن کام کرنے کے باوجود صرف 1 لاکھ روپے معاوضہ ملنے سے متعلق اداکار مشتاق خان کا پرانا بیان ان کی موت کے بعد دوبارہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔
مصنف Wajiha Naz154K بار پڑھا

بالی ووڈ کی فلم ویلکم میں اپنے یادگار کردار کے لیے اضافی دن کام کرنے کے باوجود صرف 1 لاکھ روپے معاوضہ ملنے سے متعلق اداکار مشتاق خان کا پرانا بیان ان کی موت کے بعد دوبارہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 56 سالہ اداکار نے 2007ء کی کامیڈی فلم میں بالو کا مزاحیہ کردار ادا کیا تھا۔
انہوں نے ایک موقع پر اس بات کا شکوہ کیا تھا کہ مجھے فلم کے پروڈیوسر فیروز نادیادوالا کی جانب سے کیے گئے وعدے کے مطابق معاوضہ نہیں دیا گیا۔
معروف بالی ووڈ اداکار مشتاق خان انتقال کر گئے


