Entertainment
راشد محمود کی عظمیٰ بخاری سے ملاقات، فنکاروں کو درپیش مشکلات پر گفتگو
سینئر اداکار راشد محمود نے پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری سے ملاقات کی، جس میں ملک کی شوبز انڈسٹری میں سینئر فنکاروں کو درپیش مشکلات پر گفتگو کی گئی۔
مصنف Rubab Shakeel92K بار پڑھا

سینئر اداکار راشد محمود نے پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری سے ملاقات کی، جس میں ملک کی شوبز انڈسٹری میں سینئر فنکاروں کو درپیش مشکلات پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران راشد محمود نے اپنے موجودہ حالات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیلی وژن کے لیے کئی دہائیوں تک خدمات انجام دینے کے باوجود سینئر اداکاروں کے لیے کام کے مواقع محدود ہو گئے ہیں۔
اداکار نے اس سے قبل ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ میں کئی ماہ سے بے روزگار ہوں اور روزمرہ کے اخراجات پورے کرنا میرے لیے مشکل ہوتا جارہا ہے۔
مہنگائی نے مار دیا، اربابِ اختیار رحم کریں: راشد محمود


