Entertainment
معروف بالی ووڈ اداکار مشتاق خان انتقال کر گئے
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار مشتاق خان 56 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ ویلکم، غدر: ایک پریم کتھا، غدر 2 اور استری 2 جیسی فلموں میں یادگار معاون کرداروں کیلئے جانے جاتے تھے۔
مصنف Shaukat Pirzada178K بار پڑھا

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار مشتاق خان 56 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ ویلکم، غدر: ایک پریم کتھا، غدر 2 اور استری 2 جیسی فلموں میں یادگار معاون کرداروں کیلئے جانے جاتے تھے۔
مشتاق خان پھیپھڑوں کے کینسر سے لڑ رہے تھے، انہیں انتہائی تشویشناک حالت میں ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا، وہ جمعرات کی شام دنیا سے رخصت ہو گئے۔
انہوں نے اپنے اسکرین کیریئر کا آغاز 1980 میں فلم ’البرٹ پنٹو کو غصہ کیوں آتا ہے‘ سے کیا تھا۔ تین دہائیوں سے زائد پر محیط اپنے کیریئر کے دوران وہ ویلکم، عاشقی، مجھ سے شادی کرو گی اور ہم ہیں راہی پیار کے سمیت کئی مشہور ہندی فلموں میں نظر آئے۔



