معروف بھارتی کامیڈین اور اداکار سنیل پال نے بالی ووڈ کے ’دبنگ‘ سلمان خان کو ان کی فلموں کی خستہ حال باکس آفس کارکردگی پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بالی ووڈ کے موجودہ رجحانات پر سوالات اٹھا دیے۔
سنیل پال نے چھوٹے بجٹ کی مذہبی پس منظر پر مبنی فلم کی 500 کروڑ روپے کی شاندار کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب کہ ایسی فلمیں تاریخ رقم کر رہی ہیں، وہیں سلمان خان جیسے بڑے اسٹارز کی فلمیں 50 کروڑ روپے کمانے کے لیے بھی جدوجہد کر رہی ہیں۔