Entertainment
جنازے اٹھانے سے بہتر ہے والدین اپنے سر جھکا لیں: حرا خان
صبا فیصل کے طلاق سے متعلق حالیہ بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی، جس پر اداکاراؤں حرا خان اور زویا ناصر نے بھی اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
مصنف Rubab Shakeel41K بار پڑھا

صبا فیصل کے طلاق سے متعلق حالیہ بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی، جس پر اداکاراؤں حرا خان اور زویا ناصر نے بھی اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
حرا خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر صبا فیصل کے بیان کے ردِعمل میں لکھا ہے کہ جنازے اٹھانے سے بہتر ہے کہ والدین اپنے سر جھکا لیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ میں پہلے بھی یہ بات کہہ چکی ہوں اور دوبارہ کہتی ہوں کہ ’صبا فیصل کو مدد کی ضرورت ہے۔‘
دوسری جانب زویا ناصر نے بھی اس حوالے سے سوشل میڈیا پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے، یہ کتنا خطرناک اور پیچیدہ بیانیہ ہے۔
ماضی میں طلاق پر 3 ماہ سوگ مناتے تھے، آج یہ معمول بن گئی: صبا فیصل


