Entertainment
جنسی جرم کا مقدمہ، ہاروی وائن اسٹائن کو 15 سال قید کی سزا سنادی گئی
سابق امریکی فلم پروڈیوسر اور پروڈکشن کمپنیوں میرامیکس اور وائن اسٹائن کے شریک بانی ہاروی وائن اسٹائن کو بدھ کو نیو یارک کی عدالت نے ایک اور می ٹو مقدمے میں جنسی جرم کے الزام میں 15 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
مصنف Shaukat Pirzada56K بار پڑھا

سابق امریکی فلم پروڈیوسر اور پروڈکشن کمپنیوں میرامیکس اور وائن اسٹائن کے شریک بانی ہاروی وائن اسٹائن کو بدھ کو نیو یارک کی عدالت نے ایک اور می ٹو مقدمے میں جنسی جرم کے الزام میں 15 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
وائن اسٹائن کو 2020 میں سابق ٹی وی پروڈکشن اسسٹنٹ ہیلی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی، تاہم چھ سال سے زائد عرصے تک جاری رہنے والی قانونی کشمکش کے بعد وہ سزا کالعدم قرار دے دی گئی تھی۔ گزشتہ سال دوبارہ ہونے والے مقدمے میں جیوری نے انہیں دوبارہ مجرم قرار دیا۔



