Entertainment
بھارتی اداکار ایشور ٹھاکر کی حالت تشویشناک، آئی سی یو میں داخل
بھارتی ٹیلی ویژن کے اداکار و کامیڈین ایشور ٹھاکر گردے کی بیماری کی وجہ سے ممبئی کے علاقے تھانے کے ایک اسپتال میں داخل کرا دیے گئے۔
مصنف Shaukat Pirzada90K بار پڑھا

بھارتی ٹیلی ویژن کے اداکار و کامیڈین ایشور ٹھاکر گردے کی بیماری کی وجہ سے ممبئی کے علاقے تھانے کے ایک اسپتال میں داخل کرا دیے گئے۔
ٹی وی شوز ’بھابھی جی گھر پر ہیں‘ اور ’ایف آئی آر‘ جیسے کامیڈی شوز میں اپنی اداکاری سے مشہور ہونیوالے ایشور ٹھاکر بیماری اور مالی پریشانی کی وجہ سے مشکل میں ہیں، بیماری کی شدید نوعیت کے باعث انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔
ان کی بہن کے مطابق ایشور ٹھاکر کو کوویڈ لاک ڈاؤن سے تین مہینے پہلے 2020 میں پاؤں کے زخم سے بیماری شروع ہوئی کیونکہ وہ شوگر کے مریض ہیں، اس لیے زخم ٹھیک نہیں ہوا اور اب انفیکشن ان کے پورے جسم میں پھیل گیا ہے۔



