سائرہ پیٹر 10 سال بعد اپنے لندن سے اپنے شہر کراچی پہنچ رہی ہیں۔  25 ستمبر کو ناپا اکیڈمی میں پہلی بار اوپیرا موسیقی، صوفی اوپیرا نائٹ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔
ناپا اکیڈمی کے چیئرمین سید جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ہم نے ہمیشہ آرٹ و کلچر کے فروغ میں اپنا کردار ادا کیا ہے، اس مرتبہ شاندار صوفی اوپیرا نائٹ کا اہتمام کر رہے ہیں۔
اس موقع پاکستان کی پہلی اوپیرا اسٹار سائرہ پیٹر اوپیرا کے ساتھ پاکستانی کلاسیکی موسیقی بھی پیش کریں گی۔