Entertainment
گووندا سے شادی پر پچھتاوا نہیں: سنیتا آہوجا
بالی ووڈ سپر اسٹار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی 3 دہائیوں پر محیط شادی شدہ زندگی میں آنے والی تلخیوں اور افواہوں پر کھل کر دل کی بات کی۔
مصنف Abdullah32K بار پڑھا

بالی ووڈ سپر اسٹار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی 3 دہائیوں پر محیط شادی شدہ زندگی میں آنے والی تلخیوں اور افواہوں پر کھل کر دل کی بات کی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرویو کے دوران سنیتا نے بتایا کہ انہوں نے گووندا سے اس وقت محبت کی تھی جب ان کے پاس کچھ نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ کہ انہیں گووندا سے شادی پر کوئی پچھتاوا نہیں اور وہ آج بھی ان سے سچی جذباتی وابستگی رکھتی ہیں۔
سنیتا کا کہنا تھا کہ وہ آسانی سے معاف نہیں کرتی ہیں اور بار بار مواقع دینا ان کی فطرت میں نہیں۔ جو مرد عورت کی عزت نہیں کرتا وہ اس کے ساتھ رہنے کا حقدار نہیں ہے۔
گووندا نے اہلیہ سنیتا کیساتھ جاری تنازع پر خاموشی توڑ دی


