پاکستانی اسٹیج کے معروف اداکار افتخار ٹھاکر نے اسٹیج فنکاروں کو اسٹیج پر کام چھوڑنے اور اپنی روحانی زندگی پر توجہ دینے کا مشورہ دے دیا۔
افتخار ٹھاکر گزشتہ 4 دہائیوں سے شوبز سے وابستہ ہیں اور طویل عرصے تک پنجابی اسٹیج پر بھی کام کرتے رہے ہیں، وہ اب زیادہ تر ٹیلی وژن پر نظر آتے ہیں۔
اپنے طویل کیریئر کے دوران انہوں نے اسٹیج کی دنیا میں فنکاروں کے عروج و زوال کے ساتھ ساتھ مالی مشکلات اور دیگر مسائل بھی دیکھے ہیں۔
حسد انسان کو دل کے امراض، بلڈ پریشر، شوگر کی طرف لے جا سکتی ہے: افتخار ٹھاکر