Entertainment
40 سال کی عمر کے بعد شادی سے خوف کیوں آتا ہے؟ شروتی ہاسن نے بتا دیا
بھارتی اداکارہ شروتی ہاسن نے 40 سال کی عمر میں قدم رکھنے کے بعد شادی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے شادی کے بعد اپنی خود مختاری کھونے کا خوف ہے۔
مصنف Rubab Shakeel123K بار پڑھا

بھارتی اداکارہ شروتی ہاسن نے 40 سال کی عمر میں قدم رکھنے کے بعد شادی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے شادی کے بعد اپنی خود مختاری کھونے کا خوف ہے۔
شروتی ہاسن نے سوہا علی خان کے یوٹیوب چینل پر نشر ہونے والے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شادی کے قانونی بندھن کے ساتھ اپنی شناخت جوڑنے سے متعلق ہچکچاہٹ کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ نے کہا ہے کہ میں کچھ معاملات میں بہت روایتی جبکہ بعض دیگر معاملات میں اپنے اندازِ فکر کے حوالے سے قدامت پسند ہوں، لیکن ان خیالات کے پیچھے کسی کا دباؤ نہیں بلکہ میری اپنی سوچ ہے۔
شروتی ہاسن 4 گھنٹے کی تاخیر پر ایئرلائن پر غصہ ہوگئیں


