کرن خان اوراشتیاق بیگ کا شادی کے بعد پہلا فیملی ڈنر، تصاویر سوشل میڈیا پروائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2026ء) معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے درمیان جاری ازدواجی اختلافات کے معاملے میں اچانک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔دونوں کے درمیان عوامی سطح پر اخت

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2026ء) معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے درمیان جاری ازدواجی اختلافات کے معاملے میں اچانک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔دونوں کے درمیان عوامی سطح پر اختلافات کے بعد علیحدگی اور طلاق کی خبریں گردش میں تھیں، تاہم ایمان فاطمہ نے اپنے بیٹے کی سالگرہ کے موقع پر رجب بٹ کو مدعو کیا، جس پر وہ اپنے بیٹے کیوان سلطان کی سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوئے۔ رجب بٹ کی اپنے بیٹے کی سالگرہ میں شرکت پر ایمان فاطمہ جذباتی ہوگئیں۔ انہوں نے شوہر کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کے درمیان مکمل صلح کی امید بھی ظاہر کی۔ ایمان فاطمہ کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر خوش ہیں کہ رجب بٹ اپنے بیٹے کیوان کی سالگرہ منانے کے لیے آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب وہ چاہتی ہیں کہ رجب بٹ انہیں اور ان کے بیٹے کو بھی اپنے ساتھ گھر لے جائیں۔ ایمان فاطمہ کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے دوبارہ زندگی میں واپس آنے اور ازدواجی تعلق بحال ہونے کی امید رکھتی ہیں۔ رجب بٹ کی سالگرہ میں شرکت کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، تاہم دونوں کی جانب سے مکمل صلح کے حوالے سے کوئی حتمی اعلان سامنے نہیں آیا۔



